منہاج القرآن انٹرنیشنل، بارسلونا کی ايگزيکٹو کی علامہ ظل عمر قادري کے ساتھ نشست

مورخہ: 15 مئی 2009ء

15 مئي بروز جمعہ جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا ميں منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج يوتھ ليگ کے ايگزيکٹو ممبران کے ساتھ علامہ ظل عمر قادري کي تعارفي نشست کا انعقاد ہوا۔ تربيتي نشست کا آغاز تلاوت قرآن کريم سے الحاج قاري عبد الرحمان نے کيا، جس کے بعد منہاج يوتھ ليگ کے نعت خواں محمد شفيق الرحمان نے نعت رسول مقبول (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) پيش کي۔

منہاج القرآن انٹرنيشنل بارسلونا کے سيکريٹري جنرل نويد احمد اندلسي نے علامہ ظل عمر قادري (منہاجين)، اور تمام شرکاء کا تعارف کروايا۔ تعارفي نشست کے بعد علامہ ظل عمر قادري نے تحريک منہاج القرآن کے حوالے سے تفصيلي تربيتي گفتگو فرمائي اور شرکاء اجلاس کے مختلف سوالات کے جواب ديئے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top